راولپنڈی، ایل او سی پر بھاری اشتعال انگیزی کے باعث پاک فوج کے 2 افسر زخمی،پاک فوج کا بھر پور جواب
ایل او سی پر بھاری اشتعال انگیزی کے باعث پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایل او سی کے راولاکوٹ سیکٹر پر بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے رکھ چکری میں پاکستانی پوسٹ پر مارٹرفائرکئے جب کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپور اورموثر جواب دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج سے فائرنگ کےتبادلےمیں پاک فوج کاایک میجراورکیپٹن زخمی ہوئے۔
دوسری جانب شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لانس نائیک محمدعمران آفریدی شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔