کوئٹہ , کشمیر آباد میں عوام گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
کوئٹہ کے
علاقے سریاب روڈ کشمیر آباد میں عوام گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر
نکل آئے،علاقہ مکینوں نے گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف روڈ کو بند کردیا ،روڈ کے
دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی لگ گئیں جس کے سبب مسافروں کو بھی
پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے مقامی رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی
کی اور تائر جلا کر سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا،مظاہرین کا
کہنا تھا کہ کشمیر آباد کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ حکومتی
اقدامات صرف دعووں اور وعدوں تک محدود ہیں۔
مظاہرے میں شریک شخص کا
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے منتخب
نمائندوں نے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہم اس احتجاج کے ذریعے حکومت تک
اپنا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں۔