کراچی،سندھ ثفافت ڈے بھرپور جوش و جذبے سے منایاگیا
سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر سندھ کے مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکاء نے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شرکت کی۔ سندھ بھر میں سندھی کلچر ڈے منایا گیا،خصوصی دن کے حوالے سے خصوصی سندھی لباس پہنے گئے ہیں۔ریلیاں نکالی گئیں،ڈھول کی تھاپ پر سندھی رقص بھی کیا گیا۔ثقافتی چیزیں اجرک ٹوپیاں پہن کر کے ریلیوں میں سندہ ثقافت کے نعرے لگائے اور ڈھول پر رقص کیا اور آج اس دن کو قومی عید کا دن منا کر منایا گیا۔سندھی ثقافتی دن منانے کے لئے خواتین سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب پہنچی سندھی گانوں پر رقص جاری ہرطرف سندھی ثقافت کے رنگ بکرے ہوئے دکھائی دیے۔
شرکا کا اس موقع پر کہنا ہے کہ یوم ثقافت منانے کا مقصد سندھ کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرکے اس بات کا اظہار کرنا ہے کہ سندھ محبت اور امن کی سر زمین ہے۔
تقریب میں شریک ایک خاتون فنکارہ مسکان بلوچ کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم اس دن کو عید کی طرح مناتے ہیں۔
ایک شخص اشفاق مری کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے جبکہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اس سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔