Dec 02, 2019 09:57 am
views : 257
Location : Burkina Faso/africa
Ouagadougou- At least 14 people have been killed after gunmen opened fire inside a church in Burkina Faso. The victims were attending a service at a church in Hantoukoura
برکینا فاسو: چرچ میں مسلح حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ، 14 افراد ہلاک
http://www.tnnasia.tv
افریقی ملک برکینا فاسو میں واقع چرچ میں عبادت کے دوران مسلح حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔
شہر ہانتو کورا کے چرچ میں سروس کے دوران بندوقوں سمیت مسلح افراد داخل ہوئے اور عبادت میں مصروف لوگوں پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد ملزمان سکوٹر پر فرار ہو گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ اکتوبر ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں 15 نمازی جاں بحق ہو گئے تھے۔ گذشتہ چند سال کے دوران برکینا فاسو میں دہشتگردی کے واقعات میں سینکڑوں لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔