Dec 02, 2019 10:15 am
views : 270
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange records a remarkable increase of 385 points, PSX 100 index is trading at 39,672 Points, Profit of crores of rupees to investors
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 385 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 39672 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طو رپر 271 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 193 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 65 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔