ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 48 رنز سے ہرا دیا
http://www.tnnasia.tv
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا، آسٹریلیا نے ایک اننگز اور 48 رنز سے ہرا دیا، قومی شاہین بولنگ اور بیٹنگ میں مکمل ناکام دکھائی دیئے. دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز پر آوٹ ہو گئی۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر فلاپ نظر آئی، 6 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے جبکہ آسٹریلوی باولرز میدان میں چھائے رہے، نیتھن لائن نے 5 اور ہیزل وڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شان مسعود 68، اسد شفیق 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد رضوان نے 45 رنز سکور کئے۔
قبل ازیں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے انتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی، شان مسعود اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، قومی اوپنر اڑسٹھ رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد افتخار احمد بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے۔
میزبان آسٹریلیا نے پانچ سو نواسی رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی جبکہ اظہر الیون تین سو دو رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔