Dec 02, 2019 07:53 pm
views : 241
Location : Different Places
Islamabad- Code of Conduct Needed to Restore Student Unions: Imran Khan
اسلام آباد،طلبہ یونین کے حوالے سے حکومت جامع اور نافذالعمل ضابطہ اخلاق تشکیل دےگی،وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طلبہ یونین کے حوالے سے حکومت جامع اور نافذالعمل ضابطہ اخلاق تشکیل دےگی۔
تفصیلات کے مطابق طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ملک گیر ہونے والے مظاہروں کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں مستقبل کے لیڈرزکوپروان چڑھاتی ہیں اور طلبہ تنظیمیں مستقبل کی قیادت بنانےمیں اہم ہوتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی یونیورسٹیا ں پرتشددمحاذجنگ کامنظرپیش کرتی ہیں اور پاکستانی یونیورسٹیوں میں انٹیلکچوئل ماحول تباہ ہوگیاہے۔
انہوں نے لکھا کہ دنیاکی معروف یونیورسٹیوں کےتجربےسےفائدہ اٹھاتے ہوئے طلبہ یونین کے حوالے سے حکومت جامع اورنافذالعمل ضابطہ اخلاق تشکیل دےگی تاکہ ضابطہ اخلاق سےطلبہ تنظیمیں مثبت طورپرکام کرسکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ طلبہ تنظیموں سےحقیقی معنوں میں مستقبل کےلیڈرزنکلیں گے۔