واشنگٹن، امریکہ میں برفباری کا شدید طوفان، نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ، 4 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
http://www.tnnasia.tv
امریکا میں برفباری کے شدید طوفان کے بعد نیویارک کے گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی، چار ہزار سے زائد پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار بھی ہو گئیں۔
امریکا میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، خراب موسم کے باعث 4 ہزار پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ حکام نے نیو جرسی میں لوگوں سے غیرضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کر دی۔
نیویارک کے گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تین سو نیشنل گارڈ کو تعینات کر دیا۔
سان فرانسسکو، نیویارک، بوسٹن، شکاگو اور واشنگٹن کے ائیرپورٹس پر چار ہزار سے زائد پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
نیویارک میں تین جبکہ بوسٹن میں چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ نیو جرسی میں لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔