Dec 03, 2019 11:15 am
views : 283
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange records a remarkable increase of 183 points, PSX 100 index is trading at 40,307 Points, Profit of crores of rupees to investors
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 183 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40307 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 312 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 149 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔