Dec 03, 2019 06:54 pm
views : 276
Location : NAB head office
Lahore- NAB issues orders to freeze Shahbaz Sharif's assets
لاہور،نیب نے شہبازشریف کی تمام جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے
نیب نے
شہبازشریف کی تمام جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے، جائیداد میں
شہبازشریف کے96 ایچ اور87 ایچ ماڈل ٹاؤن کے گھر بھی شامل ہیں، احکامات
کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے الزامات کیخلاف تحقیقات کے باعث جاری کئے گئے ۔
میڈیا
رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب )نے اپوزیشن شہبازشریف ،حمزہ
شہباز،سلیمان شہبازاورنصرت شہبازکی تمام جائیداد منجمد کرنے کے احکامات
جاری کردیئے ہیں منجمد کئے گئے اثاثوں میں شہبازشریف کے ماڈل ٹاؤن کے دونوں
گھر شامل ہیں ،شہبازشریف کے نام مختلف جگہوںپر جائیدادیں بھی ضبط کرلی
گئیں، ایبٹ آباد ڈونگہ گلی میں 9کنال کاپلاٹ،ہری پور میں2 جائیدادیں بھی
شامل ہیں،اس کے علاوہ جوہرٹاؤن میں 13 ،چنیوٹ میں 2 پراپرٹیز ،ڈیفنس فیز5
میں 2 پلاٹ شامل ہیں،نیب کاکہناہے کہ نیب کایہ حکم 15 دن کیلئے ہوگا،15 روز
میں احتساب عدالت کے ایڈمن جج کو جائیدادمنجمد کرنے کی درخواست دیں گے