Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 04, 2019 11:00 am views : 276

Location : London

London- We have now of course recognized that the rise of China has security implications for all allies, NATO Secretary General Jens Stoltenberg
  • Urdu

لندن،مغرب کو چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے ہر صورت نمٹنا ہوگا،سیکریٹری جنرل نیٹو
http://www.tnnasia.tv

مغربی دفاعی اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے  سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہمیں چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کے مضمرات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل  جینز اسٹولٹن برگ نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کو اپنا مخالف نہیں بنانا چاہتے لیکن ہمیں چین کی بڑھتی قوت سے نمٹنا ہوگا۔
اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ چین کی بڑھتی طاقت اور اس کے میزائیل جو کہ یورپ سمیت امریکا کو بھی نشانہ بنانے کی طاقت رکھتے ہیں اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ نیٹو اتحادیوں کو اس مسئلے سے مل کر نمٹنا ہوگا۔
واضح رہے کہ نیٹو اتحاد کے 29 ممالک کی دو روزہ کانفرنس لندن میں ہورہی ہے جس میں ممبر ممالک چین کی پالیسیوں سے نمٹنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کررہے ہیں۔
نیٹو سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت تمام اتحادی ممالک کے لیے دفاعی مضمرات رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کا دنیا میں دوسرا بڑا دفاعی بجٹ اور اس کی حالیہ دفاعی ترقی خصوصاً میزائل یورپ اور امریکا کے لیے خطرہ ہیں۔
نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ جنوبی بحیرہ چین کے متنازع  جزائر میں متعدد ممالک کے احتجاج کے باجود چین نے وہاں اپنے جہاز بھیج کر عسکری قوت کا مظاہرہ کیا۔
اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد کی دفاعی پہنچ یورپ اور شمالی امریکا تک محدود ہے جب کہ چین کا عمل دخل یورپ اورشمالی امریکا کے کناروں تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ نیٹو کی نئی سوچ ایک نیا حریف پیدا کرنے کے لیے نہیں ہے،بلکہ ہم چین کے نئے چیلنج کو سمجھنا اور اسکا تجزیہ کرنے کے ساتھ اس کا جواب توازن میں رہتے ہوئے دینا چاہتے ہیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved