Dec 04, 2019 05:23 pm
views : 280
Location : Domestic place
Islamabad- Fawad Chaudhry says it will be a mistake by opposition to contact SC
اسلام آباد،اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا بد قسمتی ہوگی،فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا صریحاً بد قسمتی ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کو صریحاً بد قسمتی قرار دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کے لیے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو وہ ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے۔
وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں مشورہ دیا ہے کہ فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔