Dec 05, 2019 11:15 am
views : 266
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange records a remarkable increase of 347 points, PSX 100 index is trading at 40,618 Points, Profit of crores of rupees to investors
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز غیر معمولی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 347 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 40 ہزار 618 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 302 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 103 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔