Dec 05, 2019 05:35 pm
views : 258
Location : Different Places
Islamabad- ATC postpones verdict on PM Imran’s acquittal plea in PTV attack case
اسلام آباد،پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس،عدالت نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔
دوران سماعت جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیئے کہ کئی ملزمان نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دی ہیں، ممکن نہیں کہ دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو چھوڑ کرعمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں۔
بابر اعوان کے جواب میں عدالت کا کہنا تھا کہ بریت کی تمام درخواستوں پر اکٹھا فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام تجویز کر دیئے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام تجویز کر چکے ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بھی تین نام تجویز کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب، فضل عباس اور عارف خان کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا تاہم فریقین ناموں پر اتفاق نہ کر سکے تھے۔
اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا فیصلہ ایک ساتھ کرے اور اس حوالے سے اپوزیشن نے عدالت میں درخواست بھی دائر کرا دی ہے۔