کراچی،دعا منگی اغوا کیس،ملزمان نے ڈھائی لاکھ ڈالر تاوان مانگ لیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے فائرنگ کے بعد اغوا کی گئی طالبہ دعا منگی کی رہائی کیلئے ملزمان نے ڈھائی لاکھ ڈالر تاوان مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق اغوا کار دعا منگی کے اہل خانہ سے انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر رابطہ کر رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان گزشتہ 3 روز کے دوران واٹس ایپ پر تین مرتبہ کال کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اغوا کاروں کی جانب سے آخری رابطہ بدھ کی دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر کیا گیا تھا اور وہ دعا مانگی کی رہائی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے مطالبے پر بضد تھے۔
ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ ملکی حساس ادارے بھی ملزمان کے سراغ میں لگ گئے ہیں،دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ دعامنگی کے معاملے پرپولیس کام کررہی ہے،کوشش ہےکوئی نقصان نہ ہو، دعامنگی کوتمام ترٹیکنالوجی بروئے کار لاکر بازیاب کروایا جائےگا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹڈی دل کاخاتمہ وفاقی ادارےپلانٹ پروٹیکشن کی ذمہ داری ہے، وفاق کےپاس اسپرے کرنے والے3 جہازوں میں سے2خراب ہیں ہم نے ٹڈی دل کےحملے پر وفاقی وزیرسےبات کی مگر وفاقی وزیرنےبتایاکہ پیسٹی سائیڈتیل کی رقم نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی سیف سٹی کامنصوبہ التواکاشکارہے جب کہ تمام مراعات ملائیں توسندھ پولیس کی تنخواہ دیگرصوبوں سےزیادہ ہے۔