Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 05, 2019 06:00 pm views : 268

Location : National Assembly

Islamabad- Putting Kashmir issue behind scene Qureshi, opposition leaders trade barbs in NA
  • Urdu

اسلام آباد،کشمیر پر کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر پر کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر کوئی ابہام نہیں اور اس پر کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ مسئلہ آج کا نہیں 72 سالہ مسئلہ ہے، حکومت وقت نے اپوزیشن کی مشاورت سے اس مسئلے کو جتنا اجاگر کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں، دنیا بھی حکومتی کوششوں کے معترف ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیر کے معاملے کو بین الاقوامی کیا اور 70 ممالک کے حکمرانوں سے رابطے کئے، آج دنیا کے ایوانوں میں بحثیں ہورہی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں اس مسئلے پر کھل کربات کی، کشمیر پر جاری صورتحال سے پارلیمنٹ کو آگاہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، ایوان کی قائمہ کمیٹیوں، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کو بھی آگاہ رکھا جارہا ہے، اپوزیشن کو دعوت عام ہے کہ آئیے کشمیر پر اپنی آراء دیجئے ہم ان آراء کو سنیں گے بھی اور ان پر عمل بھی کریں گے، اپوزیشن ہماری کاوشوں کو کم کرنے کی کوشش نہ کرے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کوئی کشمیری رہنما ہندوستانی مؤقف کی حمایت نہیں کررہا، ہندوستان نواز کشمیری رہنماوں نے بھی ہندوستانی موقف کو مسترد کیا، آج خود ہندوستانی اپوزیشن بھی حکومتی اقدامات کے سخت خلاف ہیں، کشمیر کا مسئلہ خود ہندوستانی حکمرانوں کے اقدامات کی وجہ سے بھی اجاگر ہوا، 50 برس بعد کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا، ہندوستان نے اس اجلاس کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved