Dec 06, 2019 11:00 am
views : 261
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange records a remarkable increase of 301 points, PSX 100 index is trading at 40,942 Points, Profit of crores of rupees to investors
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 301 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 40 ہزار 942 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر294 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 185 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 99 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔