Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 08, 2019 02:18 pm views : 262

Location : Press club

Lahore- 25 orphan girls wedded forcibly in five years, says Afshan Lateef
  • Urdu

لاہور، پانچ سال میں 25 جبری شادیاں کرائی گئیں،افشاں لطیف

یتیم و بے سہارا بچیوں کا مرکز کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کاشانہ ویلفیئر سے بچیوں کی جبری شادیاں کرانے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افشاں لطیف نے کہا کہ کاشانہ کے واقعات سامنے آنے پر ہمیشہ پردہ ڈال دیا جاتا تھا، تاہم 29نومبر کو کاشانہ کی بچیاں منظر عام پر آئیں۔
کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ کاشانہ کی عینی شاہدین بچیوں کو وہاں سے غائب کردیا گیا ہےجبکہ دروازہ توڑنے کا طریقہ کار چار ماہ سے جاری تھا۔
افشاں لطیف نے کہا کہ کاشانہ کا سارا عملہ تبدیل ہوچکا ہے، چھ اپریل کے بعد ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے مجھ پر دباؤ ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق ویلفیئر وزیر اجمل چیمہ نے دفتر میں آکر دھمکایا اور بچیوں سے ملاقات کی جبکہ بچیوں کی حدود میں رات کے وقت کوئی نہیں آسکتا اور 9 جولائی کو بچیوں کو ڈرانا دھمکانا شروع کیا گیا۔
افشاں لطیف نے کہا کہ افسر ندیم وڑائچ انکوائری کے لیے آیا اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا جبکہ وزیراعلیٰ کی معائنہ ٹیم کے سامنے اجمل چیمہ نے میرا ہاتھ پکڑا جس پر میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا، مگر وزیراعلیٰ کی انسپیکشن ٹیم کی ہدایت پر مجھے نکال دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ افشاں کرن نے صائمہ کو کاشانہ میں وارڈن بنایا اور افشاں کرن مزید رشتہ داروں کو یہاں لگوانا چاہتی تھی۔
سابق سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پانچ سال میں 25 جبری شادیاں کرائی گئیں، مگر ان شادیوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved