Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 08, 2019 02:22 pm views : 249

Location : Domestic place

Karacih- Desperate politicians meeting panicked premier: Sindh CM
  • Urdu

کراچی،حکومت ساری کمائی کراچی سے لیتی ہے لیکن یہاں خرچ کرنے کے لیے حکومت کے پاس پیسہ نہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ساری کمائی کراچی سے لیتی ہے لیکن یہاں خرچ کرنے کے لیے حکومت کے پاس پیسہ نہیں۔
 شہید ملت انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھبرائے ہوئے شخص نے کہا کہ گھبرانا نہیں ہے، جب میں سندھ کے لیے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کروں گا تو دیکھتا ہوں کیسے کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پچھلے 3 سال میں کراچی میں میگا اسکیمیں مکمل کی گئی ہیں، کراچی والوں کو چور کہتے ہیں اور ساری کمائی بھی یہاں سے لیتے ہیں، ہم غریبوں کے ساتھ رہتے ہیں، ان کے دکھ سکھ کا پتا ہے، ان کو تو ٹی وی سے پتا چلتا ہے، ایک بھی پراجیکٹ حکومت نے کراچی میں شروع نہیں کیا، کہتے ہیں گھبرانا نہیں، وہ مجھ سے ملنے سے گھبرا رہے ہیں، مجھے موقع ہی نہیں دیتے کہ ان کے سامنے بات کروں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ میرا حق ہے کہ صوبے کی بات ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کروں، ن لیگ حکومت نے کراچی میں کچھ پروجیکٹس شروع کیے تھے، موجودہ حکومت کے لوگ سب میں فیل ہوئے ہیں، سندھ میں ترقیاتی کام سندھ حکومت کرا رہی ہے، وفاق سے کام نہیں ہوتا تو کوتاہیاں ہم پر ڈال دیتا ہے۔
دریں اثنا، مراد علی شاہ کی تقریر کے دوران ایک نوجوان نوکری کی عرضی لے کر اسٹیج پر پہنچ گیا، کہا پانچ سال سے آپ سے ملنے کی کوشش کر رہا ہوں، مراد علی شاہ نے کہا ہم ملازمت ایسے نہیں دے سکتے، حکومت ڈائریکٹ نوکریاں نہیں دے سکتی، تمام نوکریاں اشتہارات کے ذریعے میرٹ پر دی جاتی ہیں، اسپیشل اسسٹنٹ کی پوزیشن جو آپ مانگ رہے ہیں وہ سیاسی پوسٹ ہے۔
خیال رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں سگنل فری شاہراہ، شہید ملت روڈ انڈر پاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کے شیر شاہ سوری سے پوچھیں کتنا کام کیا، سندھ حکومت ایک دن میں سات منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے، ستائیس دسمبر کو لیاقت باغ سے سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کو پیغام دیں گے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved