Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 08, 2019 03:10 pm views : 303

Location : London

London- Senior PML-N leaders hold important meeting in London
  • Urdu

لندن،اسلام آباد اس وقت جادو ٹونے کی گرفت میں ہے،شہباز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان سے لندن پہنچے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف لندن میں علاج کی غرض سے 19 نومبر سے موجود ہیں جہاں اب تک ان کا متعدد بار طبی معائنہ کیا گیا ہے۔
ن لیگ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے لندن میں علاج کے لیے مقیم پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی، یہ ملاقات ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں ہوئی۔
ملاقات میں ن لیگ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
سابق وزیراعظم سے ملاقات سے قبل لیگی رہنماؤں نے ظہرانے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی ملاقات کی، اِن ملاقاتوں میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا تجربہ انتہائی مایوس کن ہے جبکہ اسلام آباد اس وقت جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق شہباز شریف نے کہا کہ میں نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی ہے اور ان کے معالج ڈاکٹر عدنان سے بھی بات ہوئی ہے جنہوں ںے صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں ادویات دی جا رہی ہیں۔ اُن کی صحت بہتر نہیں ہو رہی ہے اور علاج کی غرض سے امریکہ لے جانا پڑے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دوبارہ الیکشن سے پہلے ان ہاؤس تبدیلی ضروری ہے، گزشتہ چند ہفتوں میں جو معاملات چلے ہیں ان پر شہباز شریف سے ہدایات لے لی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نواز شریف کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں شرکت کے لیے احسن اقبال، خواجہ آصف، امیر مقام، خرم دستگیر، پرویز رشید سمیت دیگر رہنما پاکستان سے لندن پہنچے ہیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved