Dec 08, 2019 04:58 pm
views : 256
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan believes in regional cooperation: PM Imran
اسلام آباد،پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے،وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔
پینتیسویں سارک چارٹر ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سارک ممالک کے دوراندیش رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سارک چارٹر مرتب کیا۔ آج کا دن ہماری توجہ غربت، جہالت، بیماری اور پسماندگی کے خاتمے کی طرف دلاتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کے لئے پُرعزم ہے، توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔ پاکستان انفرادی ، قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، برابری اور باہمی عزت کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے موثرعلاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔