Dec 08, 2019 05:11 pm
views : 268
Location : Africa/Nigeria
Nigeria- PNS organizes medical camps in Lagos as good gesture
پاک بحریہ کی افریقی ممالک میں بحری سفارتکاری جاری ،میڈیکل کیمپ کا انعقاد
پاک بحریہ کی افریقی ممالک میں بحری سفارتکاری جاری ہے، اس سلسلےمیں دو بحری جہازوں نے لاگوس میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔
افریقی ممالک میں پاک بحریہ کے دو جہازوں معاون اور اصلت نے نائیجیریا کا دورہ کیا ، پاک بحریہ کے دونوں جہاز بحری سفارتکاری کے لئے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں ۔
پاک بحریہ کے جہازوں نے لاگوس میں میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا جس میں ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نائیجیرین عوام نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس دورے میں مشن کمانڈر نے نائیجیرین حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مشن کمانڈر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار سے نائیجیرین حکام کو آگاہ کیا۔
دورےکے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نےمشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیا، دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ، دوطرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔