Dec 08, 2019 05:45 pm
views : 295
Location : Domestic place
Quetta- Stove Demand Increase in winter due to loadshedding
کوئٹہ ،شہری گیس کی لوڈشیڈنگ سے پریشان،لکڑی کے چولہوں کی فروخت میں اضافہ
کوئٹہ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے سبب لکڑی کے چولہوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے،کوئٹہ شہر میں سردیوں کے موسم می اکثر علاقوں میں شہریوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں ،اس پریشانی سے بچنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد مقامی سطح پر بننے والے گیس کے چولہوں کی خریداری میں مصروف ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ لکڑی کے اسٹو سے سردی میں غریب عوام کا گزارہ ہوجاتا ہے،جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ،جبکہ گیس کی لوڈشیڈنگ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دکاندار محمدصادق کا کہنا تھا ایک اسٹو کو لوہے کی چادر اور ڈرم سے بناتے ہیں عام طور انکی قیمت پانچ سو سے ہزار روپے رکھی جاتی ہے لیکن آرڈر پر بننے والے چولہے مہنگے ہوئے ہیں۔
ایک اور دکانداد محمد یاسر کاکہنا تھا کہ اس سال لوہے کی چادر مہنگی ہونے کی وجہ سے تھوڑی مہنگائی ہوئی ہے ،ان اسٹو سے غریب عوام کو بھی گزارہ ہوسکتا۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ اسٹوو خریدنے آیا ہوں لیکن اسٹوو مہنگا ہوگیا ہے۔