Dec 08, 2019 12:00 am
views : 256
Location : Culture department
Quetta- Painting exhibition for women rights
کوئٹہ،خواتین کے حقوق کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد
صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں خواتین کے حقوق سے متعلق سولہ روزہ آگہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، اس حوالے سے ادارہ ثقافت بلوچستان میں،پینٹنگز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا،نمائش میں 48مصوروں نے حصہ لیا جنہوں نے اپنی فن کے ذریعے خواتین پر تشدد کو مختلف پیراہوں میں اجاگر کیا ۔
نمائش میں زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد سے بڑی تعداد میں شرکت کی،شرکا کا کہنا تھا پینٹرز نے خواتین کی ہراسگی کو بڑی خوبصورتی سے کینوس پر منتقل کیا ہے۔
نمائش کا اہتمام ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے سے کیا گیا ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےاین جی او کی نمائندہ خدیجہ پروین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوںمیں ہم خواتین کیلئے کام کررہے ہیں ہم نے کوشش کی ہے کہ مصوری کے ذریعے کس طرح سے خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔