Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 08, 2019 08:05 pm views : 254

Location : Domestic place

Peshawar- Boat of rulers is about to sink, claims Maulana Fazl
  • Urdu

پشاور،ہم نے حکمرانوں کی گردن سے تکبر کا سریا نکال دیا ہے،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکمرانوں کی گردن سے تکبر کا سریا نکال دیا ہے۔
پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پشاور کو کھںڈر میں تبدیل کردیا، بی آر ٹی میں ایک کلومیٹر کی لاگت ڈھائی ارب روپے ہے، پوراپشاورکھنڈر بنا کر بھی جیت گئے اس کو کہتے ہیں دھاندلی، کسی اور شہر میں بی آرٹی کھنڈر ہوتا تو عوام ووٹ نہ دیتے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورا پاکستان بی آر ٹی بن چکا ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے، ملک بھر میں 25 لاکھ لوگوں کو بے روزگارکردیا گیا، پاکستان کو نوجوان اپنے مستقبل کے بارے میں اضطراب ہے، یہ ملک اور قوم کا پیسہ ضائع کررہے ہیں، اس حکومت نےایک سال میں سب سےزیادہ قرضے لیے، ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک خسارے میں جارہا ہے، پہلی بار ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایمرجنسی کرائسسز قرضہ لے رہے ہیں، ان بحرانی قرضوں کانتیجہ کیانکلےگا؟، خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ کشمیر بک چکا ہے معلوم نہیں اس کے بدلے کیا لیا ہے، یہ کشمیریوں اور پاکستان کے غدار ہیں۔
سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ بتایا جائے ایک ارب درخت کہاں لگائے ہیں؟، 20 کروڑ سے زائد درخت ثابت نہیں کرسکتے، اب کہہ رہے ہیں پورے ملک میں درخت لگاوَں گا، قوم تحقیقات کا کہتی ہے تو حکمران عدالتوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں، تحریک انصاف کی اپنی حکومت احتساب کمیشن کے شکنجے میں آگئی، احتساب کمیشن نے پی ٹی آئی کا احتساب شروع کیا تو احتساب کمیشن ختم کردیا، آپ کے اپنے کمیشن نے بتایا کہ گزشتہ 10سال میں لیے گئے قرضے صحیح اکاوَنٹس میں آئے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی کشتی ڈانواں ڈول اور ڈوبنے کے قریب ہے، ہمارے احتجاج سے حکمران کی اکڑ ختم ہوگئی، ہم نے حکمرانوں کی گردنوں سے سریا نکال دیا ہے، کسی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں جرات کی ضرورت ہے، ہم ایسی ناجائز حکمرانی کو نہ تسلیم کرتے ہیں اور نہ اسے چلنے دیں گے۔عوام نے اس ملک میں آئین کی حکمرانی کا جو سفر شروع کیا ہے وہ منزل پر پہنچنے والا ہے، اپوزیشن کی جماعتیں باہمی یکجہتی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved