Dec 09, 2019 10:20 am
views : 274
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange down by more than 34 points, PSX 100 index is trading at 40,722 Points, Loss of crores of rupees to investors
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا، کاروبار میں معمولی مندی کا رجحان غالب
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز معمولی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایکس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 34پوائنٹس کی معمولی کمی کے بعد 40 ہزار 722 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طو رپر 263 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 131کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 120 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔