Dec 09, 2019 03:54 pm
views : 256
Location : NUST University
Islamabad- Follow your passion to succeed, PM Imran advises youth
اسلام آباد،خاندانی سیاست جمہوریت کی نفی کرتی ہیں،وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خاندانی سیاست جمہوریت کی نفی کرتی ہیں، کامیابی کا بڑا راز یہ ہے کہ آپ کشتیاں جلا کر جاتے ہیں، جب آپ اپنے وژن پر سمجھوتا کرتے ہیں تو مسلسل نیچے جاتے رہتے ہیں۔
اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں یاد ہے کہ پہلے پاکستانی پراعتماد ہوتے تھے، اس خود اعتمادی کی بڑی وجہ میرٹ کا نظام تھا،سول سروس کا امتحان مشکل اور میرٹ پر تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں 60 کی دہائی میں بڑے منصوبے شروع کیے گئے،مگر ملک میں میرٹ کا نظام جیسے جیسے گرتا گیا، پاکستان کو بھی اس کا نقصان ہوا۔
مولانا رومی کے قول جب اللہ نے پر دیے ہیں تو چیونٹیوں کی طرح کیوں رینگ رہے ہو کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انسان کا جتنا بڑا وژن ہوگا، اتنی کامیابی حاصل کرے گا،تاریخ کسی امیر کو نہیں جانتی، انسانوں کے لیے کچھ کرنے والے کو دنیا جانتی ہے۔