Dec 09, 2019 04:43 pm
views : 270
Location : Different Places
Karachi- PNS pays tribute to hangor to commemorate Khukri destruction
کراچی،پاک بحریہ کی ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری
پاک بحریہ نے آبدوز ہنگور کو بھارتی جنگی جہاز کو غرقاب کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہنگور کا کارنامہ دشمن کبھی نہیں بھولے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے 1971 میں بھارتی بحریہ کے جہازوں کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوزہنگور کی لازوال کامیابی کی یاد میں پرومو جاری کردیا ہے، پرومو میں پاک بحریہ کی آبدوزہنگور کی1971 کی جنگ میں کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 1971 کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی تھی اورہنگور نے بھارتی بحریہ کے جنگی جہازکو تباہ کیا تھا، دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا تھا۔
ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا کارنامہ دشمن کبھی نہیں بھولے گا۔
خیال رہے دسمبر 1971 میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی آب دوز کی یاد میں ہنگور ڈے منایا جارہا ہے،پاک بحریہ کی جانب سے ریلیز کی گئی ڈاکومنٹری میں پاک بحریہ کی سبمیرین سروس کے کردار اور کامیابیوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیاہے۔