Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 10, 2019 05:13 pm views : 244

Location : Istanbul/turkey

Istanbul- Stability in Afghanistan vital for region's economic progress, Qureshi tells Heart of Asia meeting
  • Urdu

استنبول،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ،وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استنبول میں  ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران  مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیا۔
ترکی کے شہر استنبول میں آٹھویں منسٹریل ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کی جہاں انہوں نے  ترک صدر رجب طیب اردوان،  ترک وزیر خارجہ اور امریکا کی قائم مقام معاون وز یرخارجہ ایلس ویلز سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
وزیرخارجہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں پاکستانی قیادت کا پیغام انہیں پہنچایا اور کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کے خلاف ترک صدر کی آواز نے نہتے کشمیریوں کو  بے پناہ حوصلہ دیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کانفرنس میں امریکا  کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سے بھی ملاقات کی جس میں پاک افغان دو طرفہ تجارت سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کے  لیے افغانستان پاکستان ایکشن پلان کے تحت پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری ورکنگ گروپ موجود ہے جو دو طرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لیے  امریکا  کے ساتھ معاونت کے لیے تیار ہے، ہمیں بھرپور توقع ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان  مذاکرات سے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی اور نتیجتاً افغانستان میں امن کی شمع روشن ہو گی۔
اسی موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔
جیسے ہی بھارتی وزیر کی تقریر شروع  ہوئی وزیرخارجہ احتجاجاً وہاں سے اٹھ کر باہر چلے گئے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved