Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 10, 2019 06:44 pm views : 257

Location : PIMS Hospital

Islamabad- Bilawal Bhutto says Zardari should receive facilities every citizen is entitled to
  • Urdu

اسلام آباد،آصف زرداری بغیر کسی جرم کے جیل میں، نواز شریف مجرم ہوکر بھی ملک سے باہر ہیں،بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آصف زرداری بغیر کسی جرم کے جیل میں ہیں اور نواز شریف مجرم ہوکر بھی ملک سے باہر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا چیک اپ کیا ہے، ابھی رپورٹ نہیں آئی ہے، آصف زرداری کا علاج ہم کراچی کے اسپتال میں کرائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جس خاندان نے ملک کو لوٹا ہے اس کو حساب دینا ہوگا، ہم اداروں اور الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسائل حل ہوں تو جمہوری سسٹم میں یقین بڑھتا رہے گا، حکمران جھوٹ بولنا بند کریں اور عوام کے مسائل حل کرنا شروع کریں، عوامی جمہوری حکومت بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری کو وہ سہولیات دی جائیں جو ہر شہری کا حق ہے، مخالفین کو دباؤ میں رکھنے کے لیے حکومت حربے استعمال کرتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائی جائے گی، حکومت عوام کے مسائل حل کرے پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے چند روز قبل بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں کوئی حکومت ہے تو وہ سندھ کی ہے جو کام کر رہی ہے، صوبہ سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ سندھ کے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ نوجوان ایک کروڑ نوکریوں کی تلاش میں ہیں، روزگار نہیں مل رہا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved