Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 10, 2019 07:32 pm views : 277

Location : Beach luxury hotel

Karachi- In occupied Kashmir, India is quietly following its plans,PM AJK
  • Urdu

کراچی،بھارت کا اصل ہدف پاکستان ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدرنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت اپنی منصوبہ بندی پرخاموشی سے عمل پیرا ہے،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نہیں لاک ڈائون کی صورتحال ہے،بھارت کا اصل ہدف پاکستان ہے، بھارتی اسکولوں کے نصاب میں بنگلہ دیش، نیپال، پاکستان اور افغانستان کو بھی اکھنڈ بھارت کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس سے دفاعی امور کے ماہر سابق وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی ، تحریک کشمیر خواتین کی جنرل سیکرٹری شمیم شال، بیرسٹر خواجہ نوید، سردار نذاکت، جمشید حسین ودیگرمقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ کانفرنس میں کشمیری خواتین پر بھارتی مظالم کی ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روح کا زخم پرانا مگر تازہ ہے، جنگ کیے بغیر جنگ جیتنا سب سے بڑی فتح ہوتی ہے،مسلمانوں نے اسباب کی بنیاد نہیں ایمان کی بنیاد پر جنگیں لڑی ہیں،قائد اعظم محمد علی جناح نے 10 سال میں جنگ لڑے بغیر پاکستان حاصل کیا تھا، لیڈر شپ کا ایماندار ہونا ضروری ہے،رکن اسمبلی بن جانے سے کوئی سیاستدان نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہاکہ کشمیریوں کے لیے بی جے پی ہو یا کانگریس سب برابر ہیں، کانگریس کی حکومت میں بھی کشمریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاچکے ہیں،بھارت کبھی بھی جمہوری یا سیکولر ملک نہیں رہا، بھارت کا اصل ہدف پاکستان ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved