Dec 11, 2019 11:00 am
views : 259
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange records a remarkable increase of 124 points, PSX 100 index is trading at 40,789 Points, Profit of crores of rupees to investors
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 124 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 40 ہزار 789 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
مارکیٹ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 281 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 157 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 107 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔