کراچی،آباد کیجانب سے خصوصی افراد کیلئے باہمت ایوارڈز کا انعقاد
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کیجانب سے آباد ہاؤس میں باہمت ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا ،جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے116 باہمت معذور افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات سے خصوصی افراد کو یہ پیغام جاتا ہے کہ وہ معاشرے میں تنہائی کا شکار نہیں ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام افراد بہت ہمت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔معذور افراد جو کام کررہے ہیں وہ ہم نہیں کرسکتے ہیں۔پاکستان میں معذور افراد کی بحالی ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ انسان کو پہچان کر ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے والا معاشرہ بہت ترقی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد میں اللہ تعالیٰ نے مختلف خوبیاں پیدا کی ہیں ،جن سے فائدہ اٹھا کر وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکتے ہیں،ہ وقت کی ضرورت ہے کہ معذور افراد کو تنہائی کا شکار بنانے کے بجائے معاشرے میں ضم کیا جائے۔ معذور افراد کے لیے تعلیم، صحت، نوکری اور قومی و صوبائی اسمبلی میں نشستیں مختص کی جائیں۔
محفوظ یار خان نے کہا کہ خصوصی افراد اپنی صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں۔معاشرے کو خصوصی افراد کی دیکھ بھال اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے زیادہ احساس اور درد دل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
نیشنل بینک آف پاکستان کے ترجمان سیدابن حسن کا اس ھوالے سے کہنا تھا کہ خصوصی افراد کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،انہوں نے کود کو اس قابل بنایا کہ وہ معاشرے میں اپنا کردر ادا کرے،آج کی تقریب میں ان افراد کی کوششوں کو سراہا گیا ہے جبکہ نیشنل بنک اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔