Dec 12, 2019 10:00 am
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad-Asian Development Bank has planned to invest $2 billion in energy sector of Pakistan over a period of 3years, said delegation ADB.
اسلام آباد، ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک پاور سیکٹر میں 2 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا
http://www.tnnasia.tv
ایشین ڈیویلپمنٹ بینک آئندہ 3سالوں میں پاکستان کے توانائی شعبے میں 2 بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کرے گا۔
سنٹرل اور مغربی ایشیا کیلئے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے ڈی جی ورنر لی پاش کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر عمرایوب اور معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی ہے جبکہ پاکستان کیلئے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ژیاوہونگ یانگ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے بتایا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے آئندہ تین سالوں میں پاکستان کے توانائی شعبے میں 2 بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔2.1 بلین ڈالرزکے ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی کے شعبے میں سرفہرست شراکت دار رہا ہے۔
گردشی قرضوں اور توانائی شعبے کیلئے رواں ہفتے 300ملین ڈالرزجاری کئے گئے ہیں۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے فنڈکردہ منصوبوںکا جائزہ کیاگیا، منصوبوں کو منتقی انجام تک پہنچانے کیلئے اے ڈی بی اور وزارت توانائی کے درمیان رواں مہینے کے آخر میں تفصیلی ملاقات پر اتفاق بھی کیا گیا۔