Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 12, 2019 10:30 am views : 250

Location : London

London-Britain goes to the polls to determine the immediate future of Brexit,British parliament has been deadlocked since the 2016referendum
  • Urdu

لندن، برطانوی انتخابات، بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی جیت کا امکان
http://www.tnnasia.tv

 برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا مرحلے میں انگلینڈ، ویلز، اسکاٹ لینڈ اور نارتھ آئرلینڈ میں 650 نشستوں پر ووٹ ڈالے  جائیں گے۔
برطانیہ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج سے بریگزٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔ 650 انتخابی حلقوں پر مشتمل برطانوی ایوان نمائندگان کیلئے  مجموعی طور پر  تین ہزار تین سو بائیس امیدوار میدان میں ہیں جن میں ستر مسلمان امیدوار بھی شامل ہیں۔
حکومت بنانے کیلئے  326 ارکان کی تعداد درکار ہو گی۔ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں ہونے والے انتخابات میں 4 کروڑ 57 لاکھ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ووٹنگ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہربارہ بجے ہو گا، جو رات تین بجے تک جاری رہے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نتائج جمعے کی صبح آنا شروع ہو جائیں گے۔ ووٹنگ کےدوران پولنگ اسٹیشن کے اندر سیلفی اور فوٹو لینے پر پابندی ہو گی۔
انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی، لیبر پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس، گرین پارٹی، اسکاٹش نیشنل پارٹی اور ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی اہم سیاسی جماعتیں ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ دو بڑی جماعتوں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی اور اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کی لیبر پارٹی کے درمیان ہوگا۔
برطانیہ میں ہونے والے انتخابات گذشتہ 5 سال کے دوران ہونے والے تیسرے الیکشن ہیں۔ نئے الیکشن کے لیے ووٹنگ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی درخواست پرکی گئی۔ انہیں امید ہے کہ نئے انتخابات کے ذریعے انہیں عوام دوبارہ زیادہ مینڈیٹ دیں گے جس کے ذریعے وہ بریگزٹ ڈیل اور پارلیمانی ڈیڈلاک کو ختم کر سکیں گے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved