Dec 12, 2019 03:49 pm
views : 280
Location : Different Places
Islamabad- Imran Khan Calls Fayazul Chohan To Praise
اسلام آباد،وزیر اعظم کا فیاض الحسن چوہان کو فون،پی آئی سی معاملے پر حکومت کی تعریف
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی حکمت عملی سے پی آئی سی واقعہ میں زیادہ نقصان سے بچ گئے۔
وزیر
اعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو فون کیا اور کل
کے پی آئی سی واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعظم نے فیاض چوہان کی
جانب سے معاملہ سلجھانے کے لئے موقع پر پہنچنے کی تعریف کی اور خیریت
دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کو وکلا تشدد کے باعث کوئی چوٹ تو نہیں
آئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی کو اسپتالوں میں بلوے کی اجازت
نہیں دی جاسکتی اور معاشرے کے ہرشعبے کا ہم نےتحفظ کرنا ہے، پی آئی سی ،
واقعہ شرمناک ہے اور حکومت پنجاب کی حکمت عملی سے زیادہ نقصان سے بچ گئے،
پنجاب حکومت ٹھوس اقدامات کرکے آئندہ سے ایسے واقعات کی روک تھام یقینی
بنائے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیراعظم کو واقعے کی رپورٹ پیشکی گئی ہے۔
واضح
رہے کہ لاہور میں وکلا نے ڈاکٹرز کے ساتھ تنازع پر پی آئی سی پر دھاوا
بولا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے نتیجے میں طبی امداد نہ ملنے پر 3 مریض جاں
بحق ہوگئے تھے۔ وکلا نے موقع پر پہنچنے والے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد
کا نشانہ بنایا تھا۔