کراچی،ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، سندھ کے چند اضلاع، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
وادی زیارت وگردنواح میں رات بھر سے برفباری کا سلسلہ صبح سویرے تک جاری رہاجبکہ زیارت میں تقریباً ایک فٹ تک برف پڑھ چکی ہے،برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ شہر میں شدید سردی کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
برفباری سے شہریوں کے چہرئ خوشی سے کھل اٹھے جبکہ بچے بھی موسم سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے،بچے ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکتے ہوئے اٹھکھیلیاں کرتے دکھائی دیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ، سندھ کے چند اضلاع ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک تیز ہواؤں اورکے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، مری، جیوانی کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیرزیریں میں دس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔