اسلام آباد،سابق صدر آصف زرداری کو رہائی مل گئی
منی
لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں آصف زرداری کی الگ الگ روبکاریں جاری کر دی
گئیں، ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد سابق صدر کی رہائی کیلئے روبکاریں
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی ارسال کر دی گئیں۔
احتساب
عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کی روبکار جاری کر دیں، سابق
صدر آصف علی زرداری کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروا دیئے گئے۔ دوران سماعت
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ضامن سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے نا
کہ آپ کس کے ضامن بن رہے ہیں، جس پر ضامن نے جواب دیا کہ ہمیں معلوم ہے۔
میگا
منی لارنڈرنگ اور پارک لین کیسز میں آصف زرداری کی رہائی کی دو روبکاریں
جاری کی گئیں، بعد ازاں روبکاریں جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ارسال کر دی
گئیں۔