Dec 13, 2019 09:58 am
views : 264
Location : Qilla Saif Ullah
Quetta- Thirteen people were killed, another sustained wounds when a coach collided with a pickup loaded with petrol in Qilla Saif Ullah.
کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ میں مسافرکوچ اورپک اپ کے درمیان حادثہ، 13 مسافرجاں بحق
http://www.tnnasia.tv
قلعہ سیف اللہ میں مسافرکوچ اورپٹرول سے بھری پک اپ کے درمیان حادثے میں 13 مسافرجاں بحق ہوئے۔
بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ میں ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ اور پٹرول سے بھری پک اپ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث مسافرجھلس کرجاں بحق ہوئے۔
جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے کی جائیگی۔