Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 13, 2019 10:45 am views : 253

Location : different areas

Islamabad-Nationwide Strike by lawyers on the call of Pakistan Bar Council & Action Committee,no hearing case,Silen encountered difficulties
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلا کی ملک گیر ہڑتال
http://www.tnnasia.tv

‏پاکستان بار کونسل اور وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر وکلا کی ملک بھر میں ہڑتال ہے جس کے نتیجے میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوئی اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملے میں ملوث وکلا کی گرفتاری کے خلاف وکلا کی ہڑتال  دوسرے روز میں داخل ہوگئی۔ وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں کیس کال ہوئے لیکن کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر مقدمات بغیر سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی ہوگئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے بھی اپنے سیکرٹری بار کے لائسنس کی منسوخی اور توہین عدالت کے نوٹس کے اجرا کے خلاف ہڑتال کی۔
عدالت عالیہ میں ایک کیس کی بھی سماعت نہ ہوسکی اور ججز کی جانب سے کوئی آرڈر پاس نہیں کیا گیا۔ بارایسوسی ایشن نے نئے ججز کی حلف برداری تقریب کا بھی بائیکاٹ کردیا۔
لاہور کے وکلاء کی حمایت میں سندھ ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے گرفتار وکلا کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ پنجاب بار نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے پر امن وکلا پر تشدد اور لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا، وکلا پر تشدد کرنے والے ڈاکٹروں کو گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر عدالتوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
وکلا رہنماؤں نے لاہور کے وکلاء کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی واقعے میں ایک فریق کو مورد الزام نہیں ٹہرایا جاسکتا، فریقین میں کشیدگی کے وقت حکومت کہاں تھی اور معاملات پہلے کیوں حل نہیں کئے، واقعہ والے روز لگ رہا تھا انتظامیہ خود چاہتی ہے کوئی تصادم ہو ۔
واضح رہے کہ لاہور میں وکلا نے ڈاکٹرز کے ساتھ تنازع پر پی آئی سی پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے نتیجے میں طبی امداد نہ ملنے پر کئی مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس نے 250 سے زائد وکلا کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرکے 86 وکلا کو گرفتار کیا ہے جنہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved