Dec 16, 2019 10:09 am
views : 257
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange records a remarkable increase of 400 points, PSX 100 index is trading at 41,313 Points, Profit of crores of rupees to investors
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 400 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 41 ہزار 313 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغازمثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 207 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 157 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 45 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 5 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔