Jan 04, 2020 06:47 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- Pogrom of Muslims in India continues as part of fascist Modi's ethnic cleansing agenda, Says PM Imran Khan
اسلام آباد، بھارت میں مسلمانوں کا منظم قتل عام جاری ہے، بھارتی پولیس اپنی پستی کی حدوں کو چھو رہی ہے ،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی میڈیا کی ایک خبر ٹویٹ کی جس میں بتایا گیا ہے کہ اترپردیش کی پولیس نے 6 سال قبل انتقال کرجانے والے مسلمان شخص اور 93 سالہ بزرگ شہری کا نام بھی امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کی فہرست میں شامل کردیا۔
بھارت میں مودی حکومت نے متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت مسلمانوں کے سوا دیگر مذاہب کے تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی۔ اس قانون کے خلاف ملک بھر میں شہریوں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے۔ مودی حکومت نے احتجاج کو کچلنے کے لیے سختی سے کام لیا اور سیکڑوں مظاہرین کو قتل اور زخمی کردیا ہے جن میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے۔