Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 24, 2020 10:53 pm views : 238

Location : Gaddafi Stadium

Lahore- Pakistan beat Bangladesh by 5 wickets courtesy Shoaib Maliks unbeaten 58
  • Urdu

لاہور، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی ہرادیا

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے ٹیم کو 71 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 39 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد آنے والے بلے باز لٹن داس بھی 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نعیم 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔
کپتان محمد اللہ نے عفیف حسین کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن عفیف کو حارث رؤف نے بولڈ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا شکار کیا۔ سومیا سرکار 7 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، کپتان محمد اللہ 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے شاداب خان، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلا دیش کی طرف سے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور احسان علی نے کیا۔ گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن اس وقت ثابت ہوا جب کپتان پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر رنز پر شفیع الاسلام کی گیند پر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے۔قومی ٹیم کو دوسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں اُٹھانا پڑا جب سینئر بیٹسمین 16 گیندوں پر 17 رنز بنا کر مستفیض الرحمن کی گیند امین الاسلام کو کیچ دے بیٹھے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تیسرا نقصان احسان علی کی شکل میں اُٹھانا پڑا، ڈیبیو کرنے والے بیٹسمین 32 گیندوں پر 36 رنز بنا کر امین الاسلام کا شکار بن گئے۔ نجم الحسین شانتو نے کیچ تھاما۔ چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری، بیٹسمین 13 گیندوں پر 16 رنز بنا کر چلتے بنے۔ امین الاسلام نے وکٹ حاصل کی۔18.1 اوورز میں 133 رنز پر پانچویں وکٹ گری۔ عماد وسیم 6 رنز بنا کر الاامین حسین کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
قومی ٹیم نے ہدف پاکستان کی طرف سینئر بیٹسمین اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے فتح گر اننگز کھیلی، انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخری اوورز میں میں حاصل کر لیا۔
واضح رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پاکستان میں آخری میچ 20 اپریل 2008 کو کراچی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو 102 رنز سے فتح ملی، اب 11 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد پاکستان ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ پر میزبانی کے فرائض انجا م دے رہا ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved