Jan 24, 2020 11:58 am
views : 219
Location : Different Places
Kasur- Will try to get Zainab bill passed by Senate soon, says Asad Umar
قصور،پھانسی کی سزا کو سپورٹ کرتا ہوں، عمران خان پولیس کو بہتر کرکے دکائیں گے،اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میں پھانسی کی سزا کو سپورٹ کرتا ہوں ۔قصور میں زینب کی دوسری برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہاکہ حکومت کے مجوزہ زینب الرٹ بل میں مجرم کےلیے پھانسی کی سزا رکھی گئی تھی ۔
انہوں نے کہاکہ بعض پارٹیوں نے پھانسی کی سزا کی مخالفت کی جبکہ میں خوداس معاملے میں پھانسی کا حامی ہوں ۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں نئے آئی جی سےملاقات ہوئی ہے، ان کی ابتدائی کا رکردگی پر وزیراعظم ان سے مطمئن ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں ایک نظام کے اندر تبدیلی آئی ہے ،ہمارا یقین ہے کہ عمران خان پولیس کو بہتر کرکے دکھائیں گے۔