Jan 25, 2020 01:04 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran Khan is the finest charismatic man with a killer smile, Zartaj Gul
اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان کی مسکراہٹ بڑی قاتل ہے، وزیر مملکت زرتاج گل
وزیر
مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل
ہورہا ہے جس میں وہ وزیر اعظم کی شخصیت کی مداح سرائی کررہی ہیں۔
زرتاج
گل کا کہنا ہے کہ جہاں تک وزیراعظم کی بات کی جائے تو وہ انتہائی کرشماتی
شخصیت کے حامل ہیں۔ ان کی چال ڈھال میں بڑا رعب و دبدبہ ہے اور ساری دنیا
کو پتا ہے کہ وہ کسی بحران میں چل کر آتے ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا
کہ وزیر اعظم کی مسکراہت بڑی قاتل ہے اور ان کی شخصیت کا اتنا رعب دبدبہ
اور کرشما ہوتا ہے کہ اگر ہمارے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا ہے تو انہیں دیکھ کر
وہ بھی دور ہوجاتا ہے۔