Jan 25, 2020 01:05 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- Japan announces jobs for 340,000 Pakistanis
اسلام آباد، جاپان کا 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کو ملازمت دینے کا اعلان
جاپانی
سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سے چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ
پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد
نور، سابق چیئرمین پوئپا چوہدری محمد افضل سمیت دیگر نے ملاقات کی۔
چیئرمین
پوئپا نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی
جانب سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت
جاپان بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے بتایا
کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور
مدد کیلیے پرعزم ہے۔ رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے
مواقع فراہم کرینگے۔