ملتان، جان لیوا کرونا وائرس پاکستان پہنچنے کا خدشہ، ملتان میں چینی باشندہ اسپتال میں داخل
ملتان
میں 40 سالہ چینی باشندے فینگ فین کو کرونا وائرس کے شبہ میں نشتر اسپتال
میں داخل کیا گیا ہے جہاں اسے آئی سو لیشن وارڈ منتقل کرکے خون کے نمونے
لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔
چینی شخص انڈسٹریل اسٹیٹ میں پراجیکٹ پر کام کررہا تھا اور چند روز قبل چائنہ کے شہر (ووہان) سے واپس لوٹا تھا۔
واضح
رہے چائنہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہےاورتیرہ سو
افراد میں اس بیماری کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 177 کی حالت تشویشناک ہے۔
کروناوائرس کےزیادہ ترکیسزچین کےشہر ووہان میں سامنےآئےہیں جس پر حکام نے
ووہان اورقریبی شہروں سےلوگوں کےباہرجانے اور باہر والوں کے اندر داخلے
پرپابندی عائد کردی ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے سےمتعلق غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے، معاملے پرمیڈیا کی جانب سے ذمے دار رپورٹنگ کی امید کرتے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کرونا وائرس کے حوالے سے تشویش میں اضافہ نہ کیا جائے، معاملے پر رپورٹنگ سے پہلے حقائق لازمی چیک کریں۔
ملتان میں سربراہ قومی ادارہ صحت ڈاکٹرعامراکرام نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ملتان میں کروناوائرس کاکیس سامنےآنےکی خبربےبنیادہے، ملک میں تاحال کروناوائرس کاکیس سامنےنہیں آیا۔