Jan 25, 2020 01:08 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Karachi- Slaughtered donkey heads and accessories recovered, Citizens were worried
کراچی، کلفٹن سے ذبح گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد، حکام نے علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے پوچھ گچھ شروع کردی
کراچی
میں کلفٹن لائسنس برانچ کے قریب کچرہ کنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلائشیں
برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد کچھ پھینک گئے
تھے دیکھا تو وہ ذبح کئے گئے گدھے کے سر اور آلائشیں نکلیں۔
کلفٹن
کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے صفائی پر مامور عملہ گاڑی میں آلائشیں اٹھاکر لے
گیا ہے جبکہ حکام نے علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
سی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں کہ سر اور آلائشیں کون پھینک کر گیا اور ان گدھوں کا گوشت کن مقاصد میں استعمال ہوا۔
پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تفتیشی
ذرائع نے بتایا کہ گدھوں کی باقیات ملنے والی جگہ کی مختلف ویڈیوز حاصل کی
ہیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک گاڑی گدھےکی باقیات پھینکتی نظر آرہی ہے،
جس سے ایسا لگتا ہے کہ گدھے غیر ملکیوں کیلئے ذبح کئے گئے تھے کیونکہ کچھ
غیرملکی گدھے کو گوشت کیلئے ذبح کراتے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا
کہ موصول ویڈیوز کو دیکھ کر گدھوں کو ذبح کر کے گوشت فروخت ہونے کے امکانات
کم معلوم ہوتے ہیں کیونکہ گوشت بیچنے والے ملزمان باقیات کھلے عام پھینکنے
کے بجائے دفن کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام گاڑی میں نظر آنے
والے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا تفتیش مکمل ہونے کے بعد
ویڈیوز اور تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔