Jan 25, 2020 04:15 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad- Deeply saddened over casualties in Turkey quake, President, PM
اسلام آباد، ترکی میں زلزلہ، صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف کی غمزدہ خاندانوں سے تعزیت،ترکی میں 6.8 شدت کے زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے الگ الگ بیانات میں ترکی میں ہولناک زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی میں آنے والے اس زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سن کر بہت دکھ ہوا، اس مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترک حکام کے نام اپنے پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کا دستہ ترکی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے، پاک فوج کے دستے میں سپیشل ریسکیو اور ریلیف ٹیموں سمیت فیلڈ میڈیکل سہولیات بھی مدد کے لئے تیار ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے ترکی کو فوری تعاون اور امداد کی پیشکش پہلے ہی کی جاچکی ہے۔
خیال رہے کہ ترکی میں 6.8 شدت کے زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی، 600 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں، زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔