Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 25, 2020 04:25 pm views : 232

Location : Domestic Place

Lahore- Will resign after completion of ML-1 project, Sheikh Rashid
  • Urdu

لاہور، اپوزیشن نہیں اپنے خلاف ہم خود خرابی پیدا کررہے ہیں، شیخ رشید احمد کہتے ہیں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جھوٹ کی آماجگاہ ہے

لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری اور ضروری ہے،  6 ارب ڈالرکوئی اور دے دیتا تو آئی ایم ایف کےپاس نہ جاناپڑتا، مشکل وقت میں چین پاکستان کےشانہ بشانہ ہوگا۔ 10 سال میں ہم اپنا قرض واپس کردیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 16 ماہ میں جو مسائل ہمیں ملے کسی اورحکومت کونہیں ملے، مانتا ہوں کہ ہم آٹا بحران پر ہم قابو نہیں پاسکے، میں نے کابینہ اجلاس میں آٹے کی برآمدات کے خلاف ووٹ دیا تھا، میں ایک ووٹ کا لیڈر ہوں، وہ عمران خان جتنی میری بات مانتے ہیں وہی کافی ہے۔ چینی مہنگی کرنے کے ذمہ دار شوگر مل مالکان ہیں۔ چینی 2 روپے کم ہوئی ہے آئندہ کابینہ اجلاس میں مزید کم کراوَں گا۔ ملک میں مضبوط پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، انہوں نے باہر جاکر نئے ہیٹ اور کوٹ ہی تو خریدے ہیں، 2020 الیکشن کا سال نہیں بلکہ ترقی شروع ہونے کا سال ہوگا۔ ابھی شہباز شریف کی کوئی ضرورت نہیں ،یہاں سارے کام ٹھیک چل رہے ہیں۔ جب انہیں کہوں تو وہ واپس آجائیں گے۔ ہمارے سامنے شریف قسم کی اپوزیشن ہے جو ساری لیٹی پڑی ہے، ہماری خلاف کوئی خرابی نہیں کررہا، جو کچھ خرابی کررہے ہیں ہم خود کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بکواس قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جھوٹ کی آماجگاہ ہے، عمران خان ایماندار انسان ہیں، ان کی دیانت کی گواہی دیتا ہوں، عمران خان کی حکومت آتے ہی 40 مسائل کھڑے ہوگئے، کوئی ہفتہ ایسا نہیں ہوتا جب حکومت کو کسی مسئلے سے نہ نمٹنا ہو،عمران خان ہر مشکل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، عمران خان نے جتنی محنت کی ہے اتنا نتیجہ نہیں نکلا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved